ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کاویری سے تملناڈو کو پانی کی فراہمی، منڈیا کے کسان انتظامیہ کی حرکت پر سخت برہم

کاویری سے تملناڈو کو پانی کی فراہمی، منڈیا کے کسان انتظامیہ کی حرکت پر سخت برہم

Fri, 30 Jun 2017 23:26:23    S.O. News Service

بنگلورو:30/جون(ایس او نیوز) ریاستی محکمہئ آبپاشی کی طرف سے کرشنا راجہ ساگر ڈیم کے ذریعہ تملناڈو کو کاویری کا پانی مہیا کرائے جانے پر منڈیا کے کسانوں نے سخت اعتراض کیا اور ریاستی حکومت کے اقدام پر ضلع میں دوبارہ حالات بگڑنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ کل کرشنا راجہ ساگر ڈیم کے لبریز ہوتے ہی یہاں کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کی طرف سے پانی تملناڈو کی طرف بہائے جانے پر آج رعیتوں نے ریاستی حکومت کے موقف پر سخت اعتراض کیا اور کچھ دیر بنگلور میسور شاہراہ پر راستہ روک کر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔ان کسانوں نے کہا کہ تھوڑی سی غفلت کا فائدہ اٹھاکر محکمہئ آبپاشی نے 2300 کیوسک سے زیادہ پانی تملناڈو کی طرف بہادیاہے۔ کاویری ہتا رکشنا کے صدر اور سابق رکن پارلیمان جی مادے گوڈا نے انتظامیہ کی اس حرکت پر سخت اعتراض کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تملناڈو کی طرف پانی کا بہاؤ روک دیاجائے، اگر پانی کا بہاؤ جاری رکھا گیا تو احتجاج میں اور شدت لائی جائے گی۔ مادے گوڈا نے آج اس سلسلے میں کاویری نیراوری نگم کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر وجئے کمار سے بات کی اور کہاکہ پہلے کاویری کے پانی کی حفاظت کی جائے، اگر اس میں تھوڑی سی بھی لاپرواہی برتی گئی تو دوبارہ حالات بگاڑ دئے جائیں گے۔ اس دوران کل کبنی آبی ذخیرہ سے افزود پانی ایک نجی کمپنی کو دئے جانے پر بھی ایچ ڈی کوٹے میں کسانوں نے سخت اعتراض کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس پر فوراً حرکت میں آتے ہوئے افسران نے پانی کا بہاؤ روک دیا۔ بتایاجاتا ہے کہ یہاں سے تقریباً ایک ہزار کیوسک پانی اس کمپنی کو دیا جاچکا تھا، تاہم اعتراض کے بعد تقریباً پانچ سو کیوسک پانی کا بہاؤ روک دیاگیا۔


Share: